QR CodeQR Code

ڈیرہ سیلابی صورتحال، وزیراعلیٰ کی ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرنیکی ہدایت

19 Aug 2022 01:46

محمود خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ آبادیوں کو درکار امداد کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ آبادیوں کو درکار امداد کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1009894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009894/ڈیرہ-سیلابی-صورتحال-وزیراعلی-کی-ہنگامی-بنیادوں-پر-ریسکیو-ا-پریشن-شروع-کرنیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org