0
Friday 19 Aug 2022 08:08

عمران خان کی تقریر پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل سامنے آ گیا

عمران خان کی تقریر پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل سامنے آ گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گزشتہ روز کی گئی تقریر پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیراعظم بنے تو بدقسمتی سے نیب کنٹرول میں نہیں تھا، نیب پر کنٹرول ہوتا تو پندرہ بیس لوگوں سے اربوں روپے نکلوا لیتا، ایجنسیاں مجھے ان کی کرپشن کی اطلاع دیتی تھیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کو پیغام ہے کہ کیا آپ کو ملک کی فکر ہے، ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو معیشت کیسے ٹھیک ہو گی؟، سیاسی استحکام صرف صاف اور شفاف انتخابات سے آئے گا، نیوٹرل سے آخر میں کہتا ہوں ابھی بھی وقت ہے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں، بند کمروں میں فیصلے اچھے نہیں ہوتے۔

بعد ازاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کی تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تازہ تقریر دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھی، عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھاتے ہیں، وہ دھوکے سے لوگوں کی نفسیات کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش