0
Friday 19 Aug 2022 13:48

کوئٹہ، بچے کو بچانے کی کوشش میں بالاچ بلوچ جانبحق ہوگئے

کوئٹہ، بچے کو بچانے کی کوشش میں بالاچ بلوچ جانبحق ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ کاریز میں گرنے والے بچے کی جان بچانے کیلئے کاریز کے اندر جانے والے نوجوان بالاچ بلوچ اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کچرا چننے والا بچہ گذشتہ روز 12 بجے سریاب کے نواحی علاقے میں موجود کاریز میں گر گیا تھا۔ جسے بچانے کیلئے ایک نوجوان رسی ڈال کر کاریز کے اندر گیا۔ بچے کو بچانے کی کوشش میں نوجوان بھی کاریز میں گر گیا۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق 10 گھنٹے سے زائد ریسکیو آپریشن کے بعد بچے اور نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں۔ 15 سالہ بچے کی شناخت غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ بچے کی جان بچانے والے نوجوان کی شناخت بالاچ بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش