0
Friday 19 Aug 2022 17:31

غیروں کی غلام و مفاد پرست قیادت نے پاکستان کو ناپاکستان بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جماعت اسلامی

غیروں کی غلام و مفاد پرست قیادت نے پاکستان کو ناپاکستان بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ غیروں کی غلام اور مفاد پرست قیادت نے پاکستان کو ناپاکستان بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، سودی نظام معیشت سے لیکر یوم آزادی کے مقدس دن اسلام آباد کنونشن سینٹر میں قوم کی بیٹیوں کو نچوا کر تحریک پاکستان کے شہداء کے خون پر نمک پاشی اور نظریہ پاکستان کی توہین کی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بولا خان سے 25 کلومیٹر دور گوٹھ خمیسو ڈیتھو میں الخدمت کے تحت بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم، ٹینٹ سٹی کا دورہ اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بارش و سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے فنڈ قائم کرنے کے اعلان کے باوجود عوام حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ 50 دنوں سے مسلسل بارش اور دراوت ڈیم کے اوورفلو ہونے کی وجہ سے تھانہ بولا خان تحصیل سمیت سندھ کے عوام سخت اذیت سے دوچار ہیں، علاج معالجہ کیلئے بھی لوگ پریشان ہیں، یہاں کے منتخب نمائندے بھی تاحال غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو اس کا فائدہ پہنچانے کی بجائے پٹرول، بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ اتحادی حکومت کی عوام دشمنی اور بے حسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت حسب حال سندھ کے مصیبت زدہ عوام کی ہرممکن خدمت کا فریضہ سر انجام دیتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1009985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش