2
1
Friday 19 Aug 2022 21:10

کوئی بھی صاحب ایمان ملعون سلمان رشدی کیلئے ہمدردانہ جذبات نہیں رکھ سکتا، علامہ ناصر عباس جعفری

کوئی بھی صاحب ایمان ملعون سلمان رشدی کیلئے ہمدردانہ جذبات نہیں رکھ سکتا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئی بھی صاحب ایمان ملعون سلمان رشدی کے لئے ہمدردانہ جذبات نہیں رکھ سکتا، عالمی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا صریحاً گھاٹے کا سودا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون سلمان رشدی کے خلاف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ امام خمینیؒ کا تاریخی اور جرات مندانہ فتویٰ نبی کریم (ص) سے عشق کا والہانہ اظہار ہے، ملعون سلمان رشدی کے خلاف امام خمینیؒ کا فتویٰ اٹل ہے، مراجع عظام کے فتاویٰ تبدیل نہیں ہوسکتے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دین اسلام اور رسول اللہ (ص) کے کسی گستاخ کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے اپنے ایمان پر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم (ص) کی شان و عظمت ہمیں ہر تعلق سے بڑھ کر ہے، یہ ہماری دینوی غیرت کا تقاضا ہے، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و حرمت کے تحفظ کے لئے دنیا کے تمام تعلق قربان کئے جا سکتے ہیں، ملعون رشدی کل بھی قابل نفرت تھا اور آئندہ بھی لعنت کا حقدار رہے گا، ہم نبی (ص) کے نام لیوا ہیں، نبی (ص) کی عظمت پر منافقانہ طرز عمل اختیار کرنے والوں کے خلاف ہمارا موقف دوٹوک اور اٹل ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار گارڈین میں شائع ہونیوالے ایک انٹرویو کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ متنازع مصنف سلمان رشدی پر غصہ قابل فہم ہے، لیکن انہوں نے سلمان رشدی پر ہونے والے حملے کو "خوفناک" اور "افسوس ناک" قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1010008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
سید افتخار حسین نقوی۔۔۔۔ علامہ راجہ ناصر عباس کے بیان کی حرف بحرف تائید کی جاتی ہے۔ اسلام میں گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کسی قسم کی معافی یا نرمی کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔
Tabinda.shabbir@
Australia
You are right
ہماری پیشکش