QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل نجف کے وفد کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

19 Aug 2022 23:07

ایس یو سی کے نمائندہ وفد نے مرجع عالی قدر سے اربعین کے موقع پر زائرین کو درپیش مسائل کے حل کی گزارش کی، جس پر آیت اللہ بشیر نجفی نے اظہار کیا کہ وہ پاکستان سے آنیوالے زائرین کے پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرینگے، تاکہ زائرین بروقت اربعین کی زیارات سے فیضیاب ہوسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایت پر حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک وفد نے مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور اربعین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زمینی راستوں سے کربلا جانے والے زائرین کی مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے نمائندہ وفد نے مرجع عالی قدر سے اربعین کے موقع پر زائرین کو درپیش مسائل کے حل کی گزارش کی، جس پر آیت اللہ بشیر نجفی نے اظہار کیا کہ وہ پاکستان سے آنے والے زائرین کے پیش کردہ مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے، تاکہ زائرین بروقت اربعین کی زیارات سے فیضیاب ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 1010035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1010035/شیعہ-علماء-کونسل-نجف-کے-وفد-کی-ا-یت-اللہ-العظمی-حافظ-بشیر-نجفی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org