QR CodeQR Code

علامہ مقصود ڈومکی کا ایس یو سی رہنماء علامہ سبطین سبزواری سے ٹیلیفونک رابطہ، قاتلانہ حملے کی مذمت

19 Aug 2022 23:17

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ یہ پنجاب پولیس کی صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ وہ اس قاتلانہ حملے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیت بروئے کار لائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین سبزواری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آور مجرموں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ علامہ سید سبطین سبزواری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک ممتاز عالم دین پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، پنجاب پولیس کو چاہیئے کہ واقعہ میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں فی الفور گرفتار کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب پولیس کی صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ وہ اس قاتلانہ حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیت بروئے کار لائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں ایک مذہبی رہنماء پر قاتلانہ حملہ کرکے امن دشمن عناصر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر علامہ سید سبطین سبزواری نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1010036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1010036/علامہ-مقصود-ڈومکی-کا-ایس-یو-سی-رہنماء-سبطین-سبزواری-سے-ٹیلیفونک-رابطہ-قاتلانہ-حملے-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org