0
Friday 19 Aug 2022 23:48

حکومت امن و امان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، پروفیسر ابراہیم خان

حکومت امن و امان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، پروفیسر ابراہیم خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو کنونشن سینٹر میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی موجودگی میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے رقص کی مذمت کرتے ہیں، ہماری آزادی ناچ گانے میں نہیں اللہ کی غلامی میں ہے۔ سوات اور دیر میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے۔ حکومت امن و امان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی پشاور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا حنیف اللہ، سینئر رہنماء ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، ضلع پشاور کے امیر عتیق الرحمٰن، سیکرٹری جنرل جمال الدین اور این اے 31 کے امیدوار حاجی محمد اسلم بھی موجود تھے۔

پروفیسر ابراہیم خان نے کہا کہ حکمران آئین پاکستان کی اسلامی دفعات کو نافذ کرتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ جنرل مشرف نے امریکہ کو افغانستان پر چڑھائی کے لیے راستہ دیا، اسی پالیسی کو بعد کے حکمرانوں زرداری، نواز شریف، عمران خان اور اب شہباز شریف نے بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ امن اللہ تعالیٰ کے دین میں ہے۔ اللہ تعالیٰ سے پاکستان میں امن کے لیے دعا گو ہیں۔ جماعت اسلامی ہی اس ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ عوام نے سب کو آزما لیا ہے، کسی نے انکے مسائل حل نہیں کیے، سب نے ہی عوام کو دھوکا دیا۔ صرف جماعت اسلامی عوام کیساتھ ہر مشکل میں کھڑی رہی۔ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 31 پر حاجی محمد اسلم کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ وہ دفعہ 62 اور 63 پر پورا اترتے ہیں، این اے 31 کی عوام آزمائے ہوؤں کو دوبارہ آزمانے کی بجائے نیک، ایماندار اور دیانتدار قیادت کو ووٹ دیں۔
خبر کا کوڈ : 1010039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش