QR CodeQR Code

شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان

20 Aug 2022 00:12

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یاد رکھیں کہ عوام اپنا ردعمل دکھائیں گے اور ہم ذمہ داروں کے بارے میں ساری معلومات کا پتہ لگائیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ شہباز گل کے (عزم) کو توڑنے کے لیے انہیں ذلیل کیا گیا اور اس حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں، اسلام آباد پولیس نے کہا کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے میرے چند سوالات ہیں، شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک سوچ ہے کہ اس قدر تشدد کون کرسکتا ہے۔؟ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یاد رکھیں کہ عوام اپنا ردعمل دکھائیں گے اور ہم ذمہ داروں کے بارے میں ساری معلومات کا پتہ لگائیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1010040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1010040/شہباز-گل-پر-ذہنی-اور-جسمانی-تشدد-کیساتھ-جنسی-زیادتی-بھی-شامل-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org