QR CodeQR Code

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31 فیصد ہوگئی

20 Aug 2022 00:16

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں 68 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا جس کے بعد فی یونٹ 9.08 سے بڑھ کر 9.70 روپے کا ہو گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 18 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 3.35 مزید فیصد اضافہ کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں 68 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا جس کے بعد فی یونٹ 9.08 سے بڑھ کر 9.70 روپے کا ہو گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 18 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی 19روپے 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کےمطابق دال ماش ایک روپیہ، دال مونگ 3 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں مٹن، پیاز، دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران چینی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جبکہ دیگر کم ہو نے والی اشیاء میں ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 3.46 فیصد، گھی 1.16 فیصد، دال مسور 1 روپیہ فی کلو شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1010041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1010041/ملک-میں-مہنگائی-کی-مجموعی-شرح-42-31-فیصد-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org