0
Saturday 20 Aug 2022 00:26

ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس میں طالبات نے تمام ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں جبکہ طلبہ پیچھے رہ گئے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی آئی خان نے میٹرک سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پوزیشن ہولڈر کی انعامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور تھے۔ نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 21370 طلبہ نے میٹرک امتحانات میں حصہ لیا، جن میں 17380 طلبہ پاس ہوئے، اور نتائج کا تناسب 81.33 فیصد رہا۔ طالبہ ماہین قذافی خان نے 1077 نمبروں کے ساتھ پہلی، عشنا ندیم اور نیلوفر بی بی نے 1076 نمبر لیکر دوسری جبکہ طالبہ نے 1075 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 5 ڈیرہ کی طالبہ بشریٰ سلیم نے 1014 نمبر لیکر پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 9 دین پور کی اقصیٰ مسکان نے 964 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پہاڑپور کی طالبہ عمامہ بی بی 954 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں، نتائج کی خاص بات، تمام ٹاپ پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔
خبر کا کوڈ : 1010042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش