0
Saturday 20 Aug 2022 00:35

گومل یونیورسٹی کے وڈیو کانفرنسنگ ہال میں تقریب کا انعقاد

گومل یونیورسٹی کے وڈیو کانفرنسنگ ہال میں تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ و عربی کے ریسرچ اسکالر محمد شعیب گنگوہی نے ڈاکٹریٹ مکمل کرلی۔ انہوں نے گزشتہ روز "پاکستان میں سلسلہ نقشبندیہ کا آغاز و ارتقاء اور اسکی دعوتی سرگرمیوں میں خانقاہ سراجیہ کا کردار" کے موضوع پر اپنے تحقیقی مقالہ کا کامیاب دفاع کیا۔ یونیورسٹی کے وڈیو کانفرنسنگ ہال میں منعقدہ تقریب میں شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید، دیگر اساتذہ اور ریسرچ سکالرز کی موجودگی میں ڈاکٹر محمد شعیب گنگوہی نے اپنی تحقیقی کام کا خلاصہ پیش کیا۔ محمد شعیب گنگوہی نے تحقیقی کام شعبہ علوم اسلامیہ و عربی  کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کی نگرانی میں مکمل کیا۔ بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر محیی الدین ہاشمی ڈین فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے ان کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر محمد شعیب گنگوہی اور انکے نگران مقالہ ڈاکٹر محمد صدیق کو خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1010043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش