QR CodeQR Code

کیریئر ختم ہوتا ہے تو ہو جائے، فلسطینیوں کی حمایت کرتی رہوں گی، بیلا حدید

20 Aug 2022 01:07

سُپر ماڈل نے کہا کہ مجھے سب سے بڑا افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمانوں کے اردگرد نہ رہ کر اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کر پا رہی۔ بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر اکثر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی میں پیچھے نہیں رہیتیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید نے اعلان کیا ہے کہ اگر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر میرا کیریئر داؤ پر لگتا ہے تو لگ جائے، مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ "جی کیو" جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سُپر ماڈل بیلا حدید نے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر کیریئر میں نقصان برداشت کرسکتی ہوں، کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں فلسطین کے ان بزرگوں کے بارے میں بات کرتی ہوں، جو وہاں رہتے ہوئے بھی فلسطین کو آزاد نہیں دیکھ سکے، وہاں کے بچے اب بھی بڑے ہو کر خوبصورت زندگی گزار سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس زمین پر صرف ماڈل بننے کے لیے نہیں ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں ایک ایسی پوزیشن میں ہوں، جہاں اپنے طریقے سے بات کرسکتی ہوں۔ سُپر ماڈل نے کہا کہ مجھے سب سے بڑا افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمانوں کے اردگرد نہ رہ کر اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کر پا رہی۔ بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر اکثر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی میں پیچھے نہیں رہیتیں۔


خبر کا کوڈ: 1010056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1010056/کیریئر-ختم-ہوتا-ہے-ہو-جائے-فلسطینیوں-کی-حمایت-کرتی-رہوں-گی-بیلا-حدید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org