0
Saturday 20 Aug 2022 01:15

شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی، رانا ثناء اللہ

شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں، ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پمز اسپتال یا ریڈ زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے، اس لئے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1010058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش