QR CodeQR Code

ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی

20 Aug 2022 02:45

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ندیم جاوید اس وقت بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں جب کہ وہ 2014ء سے 2018ء تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس سے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم جاوید فرانس سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرچکے ہیں اور وہ تدریسی شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ملک کے اہم اداروں کی اکنامک مینیجمینٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ندیم جاوید اس وقت بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں جب کہ وہ 2014ء سے 2018ء تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے۔ ڈاکٹر ندیم جاوید سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی، ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی معاشی کونسل، قومی معاشی کونسل، وفاقی کابینہ اور وزارت منصوبہ بندی اور اصلاحات کے مشیر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک میں کام کا بھی تجربہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1010061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1010061/ڈاکٹر-ندیم-جاوید-چیف-اکانومسٹ-مقرر-وزیراعظم-نے-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org