0
Saturday 20 Aug 2022 02:57

صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل

صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بحال کردی، پی ٹی سی ایل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں تاہم پی ٹی سی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ سروس بحال کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جس کے سبب صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل نیٹ سروسز متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل نے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی تاہم پی ٹی سی ایل فائبر آپٹیکل نیٹ ورک کی خرابی دور کردی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، صارفین کو درپیش مشکلات کے لیے معذرت خواہ ہیں اور تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1010063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش