QR CodeQR Code

روس میں 10 بچے پیدا کرنیوالی خواتین کیلئے انعام کا اعلان

19 Aug 2022 23:30

ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ ہفتے مذکورہ اعزازی ٹائٹل کو دوبارہ فعال کرنے کی سمری پر دستخط کیے تھے، جسکے مطابق 10 بچوں کو جنم دینے اور انکی اچھی پرورش کرنیوالی خواتین کو 10 لاکھ روبل (یعنی 36 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے) اور تمغہ دیا جائیگا۔ ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے بچوں کا زندہ ہونا اور انکی صحت، تعلیم، جسمانی، روحانی اور اخلاقی تربیت اچھی ہونا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آبادی کی شرح میں کمی کے پیشِ نظر 10 یا اس سے زائد بچے پیدا کرنے والی خواتین کے لیے تمغہ اور انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکومت نے سوویت دور کے "مدر ہیروئن" اعزازی ٹائٹل کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام یوکرین کے ساتھ جنگ میں آبادی میں کمی کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ ہفتے مذکورہ اعزازی ٹائٹل کو دوبارہ فعال کرنے کی سمری پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق 10 بچوں کو جنم دینے اور ان کی اچھی پرورش کرنے والی خواتین کو 10 لاکھ روبل (یعنی 36 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے) اور تمغہ دیا جائے گا۔ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے بچوں کا زندہ ہونا اور ان کی صحت، تعلیم، جسمانی، روحانی اور اخلاقی تربیت اچھی ہونا ضروری ہے۔

اگرچہ کوئی بچہ سرکاری ملازمت یا فوج میں خدمات کی انجام دہی کے دوران مر جاتا ہے، تب بھی ان کی والدہ انعام حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔ "مدر ہیروئن" کا ٹائٹل پہلی بار 1944ء میں جوزف اسٹالن کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے بعد متعارف کروایا گیا تھا۔ جنگ میں روسی شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت سے آبادی میں کمی واقع ہوگئی تھی۔ 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اس ٹائٹل کو بند کر دیا گیا تھا۔ روس کی آبادی میں رواں سال جنوری سے مئی کے دوران 86 ہزار افراد کی کمی ہوئی۔ اس سے قبل 2002ء میں ایک ماہ میں 57,000 افراد وفات پا گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1010066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1010066/روس-میں-10-بچے-پیدا-کرنیوالی-خواتین-کیلئے-انعام-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org