0
Friday 19 Aug 2022 23:06

عمران خان ہمارے وزیراعظم، ستمبر میں گجرات آئینگے، چودھری پرویز الہیٰ

عمران خان ہمارے وزیراعظم، ستمبر میں گجرات آئینگے، چودھری پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ستمبر میں گجرات آرہے ہیں اور وہی ہمارے وزیراعظم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وقت اتنا کم ہے کہ ہم ایک دن بھی ضائع نہیں کر رہے ہیں۔ گجرات نے دل سے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کر لیا ہے، شہباز شریف نے ایمرجنسی میں ادویات بند کر دی تھیں، ہم نے دوبارہ ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گجرات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔ وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال کو 500 بیڈ کی گنجائش والا کر دیا ہے، جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی بھی 500 بیڈ تک توسیع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایک ایک گھنٹہ بھی قیمتی ہے، ضائع نہیں کر رہے، پہلے بھی جنوبی پنجاب کا احساس محرومی ختم کیا، اب بھی کریں گے۔ ریسکیو 1122 کیلئے 170 ایمبولینس تقسیم کی ہیں، جبکہ گجرات کو ایک مثالی شہر بنائیں گے، صاف پانی کے لیے انتظام کیا جا رہا ہے، شہر اور دیہاتوں میں بھی پکی سڑکیں بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1010082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش