0
Saturday 24 Sep 2011 00:33

امریکیوں کو 2012ء میں انتخابات نظر آ رہے ہیں اسی لئے افغانستان میں ناکامی کا ملبہ ہماری طرف دھکیل رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

امریکیوں کو 2012ء میں انتخابات نظر آ رہے ہیں اسی لئے افغانستان میں ناکامی کا ملبہ ہماری طرف دھکیل رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
ملتان:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکیوں کو 2012ء میں انتخابات نظر آ رہے ہیں اسی لئے وہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ ہماری طرف دھکیل رہے ہیں، حکومت کو سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب تو امریکی عوام بھی اپنے حکمرانوں سے پوچھ رہے ہیں کہ دس سال کے دوران اربوں ڈالر خرچ کرنے اور کئی انسانی جانیں ضائع کرنے کے بعد امریکا نے افغانستان میں کیا پایا، انہوں نے کہا کہ مجھے امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں اعتماد کی کمی نظر آ رہی ہے، جو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، امریکا یہ وضاحت نہیں کر سکا کہ جب وہ جائے گا تو وہ کیسا افغانستان دیکھ رہا ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اختلاف بھلا کر سیلاب کی تباہ کاریوں اور ڈینگی وائرس کی مشکل سے لڑنا ہو گا، انہوں نے عوا م سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 101009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش