0
Saturday 24 Sep 2011 01:11

جھنگ،مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام مستونگ میں زائرین کی شہادت پر احتجاجی ریلی

جھنگ،مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام مستونگ میں زائرین کی شہادت پر احتجاجی ریلی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں انتیس بےگناہ شیعہ زائرین کی مظلومانہ شہادت کیخلاف جھنگ میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی  جلوس اسلامیہ ہائی سکول سے نکالا گیا جو مین بھکر روڈپر سیشن چوک سے گزرتا ہوا ایوب چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ جلوس کے شرکاء نے بلوچستان حکومت، لشکر جھنگوی اور امریکہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مقررین نے سانحہ مستونگ کے شہدا کی شہادت کو حسینیت کی سنت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور قاتلوں کی فوری گر فتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 101022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش