0
Saturday 24 Sep 2011 14:59

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی جنرل کیانی سے ملاقات، پاکستان پر جارحیت برداشت نہیں کرینگے، آرمی چیف

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی جنرل کیانی سے ملاقات، پاکستان پر جارحیت برداشت نہیں کرینگے، آرمی چیف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی، جس میں حقانی نیٹ ورک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر ہونے والے حملوں پر احتجاج کیا اور انہیں روکنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حقانی نیٹ ورک کے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے علاوہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے حالیہ حملوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے جنرل میٹس سے افغانستان سے پاکستان پر ہونے والے حملوں پر احتجاج کیا اور انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران سہ فریقی مذاکرات اور خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
 دیگر ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے جنرل کیانی نے افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں حملوں پر مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ جنرل جیمز میٹس نے آرمی چیف جنرل کیانی سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق جنرل کیانی نے ملاقات میں امریکہ کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن کی آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے بیانات پر شدید احتجاج کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کی دیر اور چترال میں کی جانیوالی کارروائیوں پر بھی شدید احتجاج کیا۔ دونوں نے اس معاملے کو سہ فریقی مذاکرات میں اٹھانے پر اتفاق کیا۔
آج نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز نے ملاقات کی، عسکری قیادت نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ ہفتے کی صبح پاکستان آمد پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میڈیز نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی۔ آرمی چیف نے جنرل جیمز پر واضح کیا کہ پاکستان کے حقانی نیٹ ورک سے کسی قسم کے بھی تعلقات نہیں اور امریکا کی جانب سے لگائے گئے ایسے ہر طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ جنرل کیانی نے جنرل جیمز پر واضح کیا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر مت ڈالے، کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد ہے، پاکستان کی سرزمین پر کسی قسم کی بھی جارحیت ہوئی تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 101098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش