QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین مظفر گڑھ کی نئی کابینہ کا انتخاب ملتوی کردیا گیا

24 Sep 2011 22:16

اسلام ٹائم:ایم ڈبلیو ایم کے ایک ذمہ دار نے اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو بتایا کہ انتخاب علی پور گھلواں اور جتوئی کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔


مظفر گڑھ:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی نئی کابینہ کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے ایک ذمہ دار نے اسلام ٹائمز کے نمائندہ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انتخاب علی پور گھلواں اور جتوئی کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے، انشاء اللہ حالات معمول پر آنے کے فوری بعد تنظیم کے نئے ضلعی سیکرٹری جنرل کا چنائو ہو گا، علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم مظفر گڑھ کے زیراہتمام ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن علی محمد جعفری اور مولانا دلشاد ہادی نے خطاب کیا، تقریب میں نوجوانوں سمیت معقول تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے ملک کے مختلف شہروں میں ملت تشیع کو درپیش موجودہ حالات پر بھی روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 101178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101178/مجلس-وحدت-مسلمین-مظفر-گڑھ-کی-نئی-کابینہ-کا-انتخاب-ملتوی-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org