0
Sunday 25 Sep 2011 01:04

کراچی سے خطرناک طالبان دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور کلاشنکوف برآمد

کراچی سے خطرناک طالبان دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور کلاشنکوف برآمد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بیت اللہ محسود کے ساتھی خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ اور ایک کلاشنکوف برآمد کر لی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کی سربراہی میں ٹیم نے گلشن اقبال کے علاقے سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد مسعود الرحمان محسود عرف پردیسی کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے کلاشنکوف اور خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کا تعلق ٹانک سے ہے اردو، پشتو، عربی اور فارسی پر مکمل عبور رکھتا ہے۔ 2008ء میں بیت اللہ محسود نے اسے سراروغہ کا امیر بنایا تھا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد مرتبہ افغانستان میں نیٹو فورسز اور امریکیوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار مبینہ رکن کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق ملزم وزیرستان میں پاک فوج کیخلاف دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا، جبکہ ملزم کراچی میں بھتہ اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 101222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش