0
Sunday 25 Sep 2011 11:52

مسئلہ کشمیر، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، گورنر پنجاب

مسئلہ کشمیر، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، گورنر پنجاب
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ سے آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان کشمیریوں کی ا خلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اور عالمی برادری کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور گمنام قبروں کا انکشاف انسانی حقوق کی پامالی کا واضح ثبوت ہے۔ گورنر پنجاب نے سردار محمد یعقوب خان کو آزاد کشمیر کا صدر بننے پر باضابطہ مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی سیاست سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے اور اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے عمل میں شامل کیا جاتا ہے۔
آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت کی ہے جس کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اُجاگر ہوا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری خود کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 101226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش