0
Sunday 25 Sep 2011 01:48

این آئی سی ایل کیس، ظفر قریشی نے دو سو پچاس صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

این آئی سی ایل کیس، ظفر قریشی نے دو سو پچاس صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ 2 صفحات کا کورنگ لیٹر بھی منسلک ہے، جس میں ظفر قریشی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں بااثر افراد سے جان کا خطرہ ہے، انہوں نے اپنے اور اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی استدعا کی۔ دو سو صفحات پر مشتمل رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اور سیکرٹری داخلہ نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا، پبلک پراسیکیوٹر مقرر نہ کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا، رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کے قانون کے تحت کاروائی کی جائے، مونس الہیٰ کی بیوی کے دبئی اکاؤنٹس سے 9 کروڑ روپے منتقل کئے گئے۔ ڈی جی آیف آئی اے نے عدالتی حکم کے باوجود رپورٹ پر دستخظ نہیں کئے۔
خبر کا کوڈ : 101236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش