0
Sunday 25 Sep 2011 02:23

عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے روک دیا

عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے روک دیا
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیر روکنے کا عبوری حکم جاری کیا ہے جس کے بعد بھارت کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیرات کو روکنا پڑے گا۔ ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق بھارت عالمی عدالت کی جانب سے جاری کئے جانے والے عبوری حکم نامے کے بعد دریائے نیلم یا کشن گنگا کے مقام پر یا اس کے اوپر کوئی بھی مستقل تعمیراتی کام نہیں کرے گا۔ بھارت گریز کے مقام پر ایسی کوئی تعمیر نہیں کرے گا جس سے پانی کا بہاؤ متاثر ہو۔ صدارتی ترجمان کے مطابق پاکستان نے جنوری اور مارچ میں بھارت سے عالمی قانون کے تحت تعمیر کا حلف نامہ طلب کیا تھا جو بھارت نے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کیا جس کے بعد یہ عبوری حکم نامہ جاری کیا گیا، عالمی ثالثی عدالت نے عبوری حکم نامہ پاکستانی درخواست پر جا ری کیا۔ ایوان صدر کے مطابق پاکستانی ماہرین نے بڑی مہارت کے ساتھ پاکستان کے کیس کو عالمی عدالت میں پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 101240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش