0
Sunday 25 Sep 2011 09:09

امریکی دھمکی سے دبنے والے نہیں، سُپرپاور کے غلام نہیں بنیں گے، خورشید شاہ

امریکی دھمکی سے دبنے والے نہیں، سُپرپاور کے غلام نہیں بنیں گے، خورشید شاہ
سکھر:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے پرویزمشرف نے پوری قوم کو امریکی زنجیروں میں جکڑ دیا، لیکن موجودہ حکومت امریکی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔ سکھر میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیلاب، ڈینگی اور دہشتگردی جیسے مسائل سے دوچار ہے لیکن قوم اتنی بھی مجبور نہیں کہ امریکا کے آگے گھٹنے ٹیک دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قومی امریکا دھمکیوں میں آنے والی نہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ سپرپاور کے غلام نہیں بن سکتے اور امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ذوالفقار علی بھٹو کے فکر اور فلسفے کو ماننے والوں کی ہے۔ انہوں نے امریکی غلامی کو قبول نہیں کیا تو ہم کس طرح کرسکتے ہیں۔ سکھر میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کی جانب سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے خلاف دیئے گئے بیانات پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہیں۔ پاکستانی عوام فوج اور خفیہ اداروں کی لازوال قربانیوں کو فراموش کرکے اگر امریکہ نے پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو اس کا انجام بھی روس جیسا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 101254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش