QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، 2 شدت پسند ہلاک

25 Sep 2011 16:27

اسلام ٹائمز: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس میں فورسز کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا جوابی کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے


پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں فورسز کی تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں، جوابی کارروائی میں دو شدت پسند مارے گئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں فورسز کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جوابی کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ بعد میں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔


خبر کا کوڈ: 101378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101378/خیبر-ایجنسی-سیکیورٹی-فورسز-کی-جوابی-کارروائی-2-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org