0
Thursday 20 Aug 2009 13:18

روس ایران کو میزائلوں کی فراہمی پر نظر ثانی کرے گا،اسرائیلی صدر کا دعوای

روس ایران کو میزائلوں کی فراہمی پر نظر ثانی کرے گا،اسرائیلی صدر کا دعوای
تل ابیب:اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے دعوی کیا ہے کہ روس ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائلوں کی فراہمی کے معاہدے پر نظر ثانی کرے گا ۔ بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی میں روسی ہم منصب دمتری میدیوف سے ملاقات کے بعد اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے روسی صدر سے بات چیت میں ایران کو میزائلوں کی فراہمی کا معاملہ اٹھایا،جس پر دمتری میدیوف نے معاہدے پر نظر ثانی کا وعدہ کیا ہے۔ ایک روسی عہدیدار نے ملاقات کے بارے میں کہا کہ،بات چیت میں کسی خاص ہتھیار کے بجائے عمومی طور پرتبادلہ خیال ہوا ہے۔ روس نے ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائلوں کی فراہمی کے معاہدے پر کئی سال قبل دستخط کئے تھے تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔یہ میزائل زمین سے فضا میں مار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 10139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش