0
Sunday 25 Sep 2011 20:17

جامعۃ النجف ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہے، آغا سید مظاہر حسین الموسوی

جامعۃ النجف ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہے، آغا سید مظاہر حسین الموسوی
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ سال 2011ء جامعۃ النجف اسکردو سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لئے ایک پروقار علمی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں فارغ التحصیل ہونے والے فارغ التحصیل طلاب کے درمیان اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ النجف کے پرنسپل شیخ محمد علی توحیدی نے کہا کہ جامعۃ النجف نے ایک دہائی کے قلیل عرصے میں دینی اور جدید تعلیم کے میدانوں میں تعلیمی پیشرفت کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعۃ النجف کے فارغ التحصیل طلباء کی ایک بڑی تعداد نجف، قم اور مشہد وغیرہ میں فقہ و اجتہاد کا کورس مکمل کرنے میں مشغول ہیں جبکہ ایک گروہ ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مراحل کامیابی سے طے کر رہا ہے۔ معروف عالم دین نائب امام جمعہ و شیخ فدا حسن عبادی نے کہا کہ جامعۃ النجف ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہے اور اس کی خدمات بے مثال ہیں۔ انجمن امامیہ کے سینئر نائب صدر آقائے سید مظاہر حسین الموسوی نے کہا کہ حصول علم ایک جہاد ہے اور طلباء مجاہد ہیں جن کے کندھوں پر ملک و ملت اور دین و مذہب کی خدمت کی عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بزرگ عالم دین شیخ فرمان علی کریمی نے جامعۃ النجف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئَ جامعہ کی ترقی کے لئے دعا کی۔
جامعہ کے وائس پرنسپل شیخ احمد علی نوری نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے طلباء عظیم صلاحیتوں کے مالک ہیں اور عظیم اہداف کیجانب ہجرت کر رہے ہیں۔ فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کے سرپرستوں کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب سید محسن موسوی نے طلباء کے والدین کی طرف سے ان کے نونہالوں کی بہترین تربیت کرنے پر جامعۃ النجف کے مسئولین کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کو خراج تحسین پیش کیا۔ فارغ ہونے والے طلباء کی طرف سے مولانا یوسف کریمی نے اپنے اساتذہ اور ساتھی طلباء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں صحیح انسان بن کر دین و ملت کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ میزبان طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا خادم حسین نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں جامعہ کے پرنسپل جناب توحیدی، اساتذہ شیخ حافظ حسین نوری، شیخ سجاد حسین، شیخ علی رضا مظفری، شیخ مخلصی، شیخ فاضلی، شیخ محمد حسن جعفری، شیخ باقر نادم کے علاوہ شہر کے دیگر علمائے کرام حجتہ السلام شیخ فدا حسن عبادی، شیخ عبدالکریم قاسمی، حجتہ الاسلام آغا سید مظاہر حسین الموسوی اورشیخ فرمان علی کریمی نے طلباء میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 101405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش