0
Sunday 25 Sep 2011 20:06

سانحہ مستونگ سے شیعیان حیدر کرار میں تشویش پھیل گئی ہے، سیدہ عصمت رضوی

سانحہ مستونگ سے شیعیان حیدر کرار میں تشویش پھیل گئی ہے، سیدہ عصمت رضوی
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ خواتین کی معروف فلاحی تنظیم "مشعل راہ" اور "پیروان ولایت" کے زیر اہتمام الزہراء ہال اور حاجی گام کمیونٹی سینٹر میں سانحہ مستونگ کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدہ عصمت فاطمہ رضوی نے کہا کہ کوئٹہ میں زائرین کے وحشیانہ قتل عام کے بعد مجرم آسانی سے فرار ہوتے ہیں تو یقینا حکومت میں ان کے ہمدرد بیٹھے ہیں جو ان کی سرپرستی اور انہیں تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ سانحے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس واقعہ سے دنیا بھر کے انصاف پسندوں میں بے چینی اور اضطراب پھیل گیا ہے، بلتستان کی خواتین بھی بے حد مشتعل ہیں انہوں نے انسانی حقوق اور امن پسند عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کی بیخ کنی کیلئے آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سالوں سے ملک عزیز پاکستان میں دہشت گردوں کا ایک منظم گروہ حکومت وقت کی سرپرستی میں شیعوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور معروف علماء کرام، دانشور حضرات، ڈاکٹروں اور دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بار بار کے واقعات اور دہشت گرد گروہوں کی نشاندہی کے باوجود حکومت ایسے گروہوں کا قلع قمع کرنے کی بجائے انہیں تحفظ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض دہشت گردوں کو چند محب وطن پولیس آفیسروں نے گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے تک بھی پہنچایا لیکن عدالتی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں رہائی دی گئی جس کی وجہ سے وہ مزید منصوبہ بندی اور وسائل سے لیس ہوکر پیروکاران اہل بیت علیہ السلام پر دنیا تنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ برطانیہ کے شاہی جوڑے کی شادی کی کوریج تو گھنٹوں پاکستانی میڈیا براہ راست کرتا ہے لیکن اپنے ملک کو توڑنے والے اور اسلام میں تفرقہ بازی کرنے اور اسلام کے نام پر دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف پاکستانی میڈیا خاموش ہے۔
خبر کا کوڈ : 101408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش