QR CodeQR Code

بھکر انتظامیہ کی بلاجواز کارروائی، 20 اہل تشیع گرفتار، پولیس تشدد سے 2 خواتین زخمی

25 Sep 2011 20:27

اسلام ٹائمز:پولیس نفری نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دریا خان میں پرامن اہل تشیع کے گھروں پر چھاپے مارے، خواتین اور بچوں کو ذدوکوب کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کیخلاف کسی قسم کی ایف آئی آر درج نہیں۔


بھکر:اسلام ٹائمز۔ ضلع بھکر کے علاقہ دریا خان میں انتظامیہ نے بلاجواز کارروائی کرتے ہوئے اہل تشیع کے گھروں پر چھاپے مارے اور 20 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اس دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کو اس اطلاع پر حراست میں لیا گیا ہے کہ ان کے گھروں میں اسلحہ موجود ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں اور گرفتاری کے دوران کسی بھی شیعہ کے گھر سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہو سکا اور حراست میں لئے گئے افراد کیخلاف کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہے، دریا خان میں گرفتاریوں اور خواتین پر تشدد کے واقعہ پر اہل تشیع نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ماوں، بہنوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 101414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101414/بھکر-انتظامیہ-کی-بلاجواز-کارروائی-20-اہل-تشیع-گرفتار-پولیس-تشدد-سے-2-خواتین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org