0
Sunday 25 Sep 2011 20:55

مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی دریا خان میں گرفتاریوں اور خواتین پر پولیس تشدد کی پرزور مذمت

مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی دریا خان میں گرفتاریوں اور خواتین پر پولیس تشدد کی پرزور مذمت
بھکر:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر  نے دریا خان میں اہل تشیع کے گھروں پر بلاجواز چھاپے، گرفتاریوں اور خواتین اور بچوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اس قسم کے اقدامات سے باز آ جائے، اسلام ٹائمز کے نمائندہ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے تنظیم کے  سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی کا کہنا تھا کہ دریا خان میں گرفتاریوں کے دوران کسی شیعہ کے گھر سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا، پولیس نے حقیقت میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی ہونے والی خواتین کو ہم نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جس میں خاتون کی ناک پر شدید چوٹیں آئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کا تعلق شہداء کے خاندانوں سے ہے اور وہ بے گناہ ہیں، ہمارے افراد تھانہ میں موجود ہیں اور ہم نے ساری صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 101420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش