0
Sunday 25 Sep 2011 21:13

ڈی جی خان، ڈینگی کے بعد گیسٹرو کا حملہ، 3 افراد جاں بحق، درجنوں متاثر

ڈی جی خان، ڈینگی کے بعد گیسٹرو کا حملہ، 3 افراد جاں بحق، درجنوں متاثر
ڈیرہ غازی خان:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے بعد گیسٹرو کی بیماری پھیلنے لگی ہے جس کے باعث قبائلی علاقہ بارتھی میں تین افراد جاں بحق جبکہ دیگر مختلف علاقوں میں درجنوں افراد ہسپتال داخل ہو گئے ہیں، ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی ہے، قبائلی علاقہ بارتھی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ایک خاتون سمیت تین افراد اپنے خالق حقیقی سے جلا ملے ہیں جبکہ درجنوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، قبائلی علاقے میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بیماری پر کنٹرول نہیں پایا جا رہا ہے، دوسری طرف ڈی جی خان شہر کے نواحی علاقوں سے بھی پیٹ کے امراض میں مبتلا بچوں سمیت درجنوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لایا گیا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد سے شہر میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل ڈینگی بخار کے باعث ڈیرہ غازی خان میں 4 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں متاثر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 101428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش