QR CodeQR Code

تہران، اربعین کے جلوس میں ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شرکت

17 Sep 2022 20:37

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایران نے اربعین حسینی کو الہٰی معجزہ قرار دیتے ہوئے اُسے امت اسلامیہ کے اتحاد، مزاحمت و استقامت اور مکتب عاشورا کے زندہ و جاوید ہونے کی علامت قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے مخلتف شہروں منجملہ دارالحکومت تہران میں اربعین مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں عزادارن حسینی نے مولا حسین کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ دارالحکومت تہران میں ہونے والے اس مارچ میں صدر ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایران نے اربعین حسینی کو الہٰی معجزہ قرار دیتے ہوئے اُسے امت اسلامیہ کے اتحاد، مزاحمت و استقامت اور مکتب عاشورا کے زندہ و جاوید ہونے کی علامت قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 1014845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1014845/تہران-اربعین-کے-جلوس-میں-ایرانی-صدر-آیت-اللہ-ابراہیم-رئیسی-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org