QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں،امریکہ اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، عمران خان

26 Sep 2011 00:00

اسلام ٹائمز:تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ دس سال سے امریکہ کی جنگ لڑنے کے باوجود امریکی فوج کے سربراہ نےالزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست کا ذمہ دار پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی ہے۔


گوجرانوالہ:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کی تو پوری قو م اسے جواب دینے کے لیے اٹھ کھڑی ہو گی، ڈالروں کے پجاریوں نے قوم کو امریکا کی جنگ میں جھونک دیا۔ گوجرانوالہ لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔ عمران خاں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں، اس سے صرف ڈالروں کے پجاریوں نے فائدے سمیٹے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ دس سال سے امریکہ کی جنگ لڑنے کے باوجود امریکی فوج کے سربراہ نےالزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست کا ذمہ دار پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی جنگ میں پینتیس ہزار پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس کے ذمہ دار پرویز مشرف اور موجودہ حکومت ہیں۔ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا اور نہ ہی پاکستان میں القاعدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنگ صرف افغانستان کی عوام کے خلاف ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف برسراقتدار آ کر ٹیکس کے نظام کے بہتر بنائے گی جس سے ملک بیرونی قرضوں اور امریکہ سے آزادی حاصل کرسکے گا۔اس سے پہلے عمران خان گوجرانوالہ میں جلسے کے لیے لاہور سے ریلی کی شکل میں روانہ ہوئے۔ گوجرانوالہ میں ان کے جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 



خبر کا کوڈ: 101491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101491/دہشت-گردی-کے-خلاف-امریکی-جنگ-سے-عوام-کو-کوئی-فائدہ-نہیں-امریکہ-اپنی-ناکامی-کا-بدلہ-پاکستان-لینا-چاہتا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org