QR CodeQR Code

ملتان، چہلم سید الشہداء کے موقع پر گھنٹہ گھر چوک پر زیارت اربعین اور نماز ظہرین کا اہتمام

18 Sep 2022 12:20

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ وسیم عباس معصومی نے زیارت اربعین کی تلاوت اور مصائب سید الشہداء بیان کیے۔ آئی ایس او ملتان کی جانب سے نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا، واک کے شرکاء نے نماز ظہرین علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملتان کے مختلف علاقوں سے اربعین کونسل پاکستان ملتان کے زیراہتمام اربعین واک کا اہتمام کیا گیا۔ تمام اربعین واک کے شرکاء گھنٹہ گھر پہنچے جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ ادارہ النور اسلامک سنٹر اور آئی ایس او کے جانب سے موکب لگائے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ وسیم عباس معصومی نے زیارت اربعین کی تلاوت اور مصائب سید الشہداء بیان کیے۔ آئی ایس او ملتان کی جانب سے نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا، واک کے شرکاء نے نماز ظہرین علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں منیر آباد، ساہی چاون، پیراں غائب، مہدیہ کمپلکس، چوک کمہاراں، گلگشت کالونی، شیر شاہ، حسن آباد، سنٹرل جیل چوک سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد واک کے ذریعے گھنٹہ گھر ملتان پہنچے۔


خبر کا کوڈ: 1014947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1014947/ملتان-چہلم-سید-الشہداء-کے-موقع-پر-گھنٹہ-گھر-چوک-زیارت-اربعین-اور-نماز-ظہرین-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org