QR CodeQR Code

شام میں غیرقانونی امریکی فوجی چھاؤنی پھر راکٹ حملوں کی زد میں

18 Sep 2022 16:32

شامی نیوز ایجنسی سانا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غیرقانونی امریکی اڈے پر کئی راکٹ فائر کئے گئے ہیں جن میں سے ایک اس اڈہ کے اندر جا کر گرا۔ مقامی لوگوں کے مطابق راکٹ گرنے سے بہت بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فوجی اڈہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی شام میں واقع شادابی کے علاقے میں سب سے بڑے امریکی غیرقانونی فوجی اڈے پر کئی راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الحسکہ سے 55 کلومیٹر دور شام کے شمالی علاقے کے شہر شادابی میں سب سے بڑی امریکی فوجی چھاؤنی ہے، اس فوجی اڈے پر کئی راکٹوں سے حملہ ہونے کی خبر ہے۔ شامی نیوز ایجنسی سانا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غیرقانونی امریکی اڈے پر کئی راکٹ فائر کئے گئے ہیں جن میں سے ایک اس اڈہ کے اندر جا کر گرا۔ مقامی لوگوں کے مطابق راکٹ گرنے سے بہت بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فوجی اڈہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس سے پہلے بدھ کے بدن میڈیا نے دیرالزور میں قائم العمر آئل فیلڈ میں دھماکے کی خبر دی تھی۔ یہ آئل فیلڈ امریکی افواج کے قبضے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1014989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1014989/شام-میں-غیرقانونی-امریکی-فوجی-چھاؤنی-پھر-راکٹ-حملوں-کی-زد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org