QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ کے ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے

18 Sep 2022 19:22

ترجمان کے مطابق یہ امتحانات میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات، تجوید و قرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امیدواروں کیلئے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس کے طلبا و طالبات ہی امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام 24 اکتوبر سے شروع ہونیوالے ضمنی امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی 20 ستمبر آخری تاریخ ہے۔ البتہ ڈبل فیس کیساتھ داخلہ فارم 25 ستمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ امتحانات میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات، تجوید و قرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امیدواروں کیلئے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس کے طلبا و طالبات ہی امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ درجہ عامہ (میٹرک) کے پرائیویٹ امیدواروں کو ملحقہ مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے اور نصاب پر عبور حاصل ہونے کا تصدیق نامہ پیش کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1015003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015003/وفاق-المدارس-الشیعہ-کے-ضمنی-امتحانات-24-اکتوبر-سے-شروع-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org