0
Sunday 18 Sep 2022 19:30

پاکستان شریعت کونسل نے ٹرانس جینڈر قانون کو خلافِ شریعت قرار دیدیا

پاکستان شریعت کونسل نے ٹرانس جینڈر قانون کو خلافِ شریعت قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان شریعت کونسل نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر قانون آئین و شریعت کیخلاف ہے، متنازعہ قانون منسوخ کیا جائے، مزید لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 24 ستمبر کو آسٹریلیا مسجد ریلوے سٹیشن لاہور میں سیمینار ہو گا۔ پاکستان شریعت کونسل کے زیرانتظام آسٹریلیا مسجد لاہور میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں علماء نے کہا کہ ٹرانس جینڈر قانون آئین و شریعت کے خلاف ہے، اس قانون کو فی الفور منسوخ کیا جائے۔ اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قرآن و سنت کیخلاف قوانین کسی بیرونی ایجنڈے کے تحت پاس کئے جا رہے ہیں۔پارلیمنٹ ممبران اپنا کردار ادا کر کے اس متنازعہ قانون کو واپس لینے میں کردار ادا کریں۔

اجلاس میں سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنیوالے تمام اداروں اور فلاحی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تمام مخیر حضرات سے ان کیساتھ مزید تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔ اجلاس میں مولانا ظفر احمد قاسم اور پاکستان شریعت کونسل لاہور کے رہنما مولانا ڈاکٹر اسماعیل کے والد کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی کے علاوہ مولانا عبدالرؤف ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس ڈاکٹر عبدالواحد قریشی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر ملک محمد سلیم، قاری جمیل الرحمان اختر، مولانا عثمان رمضان، مولانا گلفام، حافظ مدثر گجر، مولانا سعادت، مولانا آصف بھلہ، مولانا وقار و دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1015004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش