QR CodeQR Code

بلوچستان میں اپوزیشن پردے کے پیچھے حکومت کا حصہ ہے، اصغر اچکزئی

18 Sep 2022 19:57

چمن میں پریس کانفرنس کے دوران اے این پی رہنماء اصغر اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں فرینڈلی اپوزیشن ہے۔ پردے کے پیچھے حکومت کا حصہ ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اپوزیشن کی سفارش پر لگائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو جے یو آئی سے چھپتے ہوئے منظر عام سے غائب ہیں۔ اصغر خان اچکزئی نے چمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی وزارتیں مانگنے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو جے یو آئی سے چھپنا چاہ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان مشکل میں پھنس گئے ہیں کہ جے یو آئی کو وزارتیں دے کر کس کو کابینہ سے نکالیں۔ اصغر اچکزئی نے کہا کہ جے یو آئی کو اس بات پر غصہ ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو سپورٹ کرنے کے بدلے اچھی وزارتیں کیوں نہیں ملیں۔ اصغر اچکزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فرینڈلی اپوزیشن ہے۔ پردے کے پیچھے حکومت کا حصہ ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اپوزیشن کی سفارش پر لگائے گئے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کے لوگوں کو اہم منصب پر فائز کرنے کی مثال بلوچستان حکومت نے قائم کی۔ بلوچستان میں پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہے، مگر یہ مرکز میں مخالف ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015007/بلوچستان-میں-اپوزیشن-پردے-کے-پیچھے-حکومت-کا-حصہ-ہے-اصغر-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org