0
Sunday 18 Sep 2022 23:09

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ کے باعث ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ مغل کوٹ سے واپسی پر پرواڑہ کے مقام پر ڈیرہ پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ 2 معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال درازندہ پہنچایا گیا۔ جس کے بعد مزید علاج کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ زخمی اہلکاروں میں سے ایک جانبر ن ہوسکا، اور خالق حقیقی سے جاملا۔ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، یاد رہے کہ اس مقام پر اس سے قبل بھی کئی حادثات کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1015031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش