0
Monday 19 Sep 2022 00:32

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تین ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ 3 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ س ڈیپازٹ کی مدت 5 دسمبر 2022 کو ختم ہورہی تھی جس کے بعد اب اس کی واپسی میں 5 دسمبر 2023 تک مہلت مل گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی کے تحت جمع شدہ ڈپازٹس اسٹیٹ بینک کے پاس موجود اور زرمبادلہ کے ذخائر کا حصہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب کا یہ اقدام سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مضبوط اور خصوصی رشتہ کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کے ساتھ حکومت پاکستان کا معاہدہ نومبر 2021میں طے ہوا تھا جس پر اس وقت کے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹیو سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے دستخط کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1015044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش