0
Monday 19 Sep 2022 00:51

سعودی شہری نے سکون دینے والی بیوی کی تلاش میں 53 شادیاں کرلیں

سعودی شہری نے سکون دینے والی بیوی کی تلاش میں 53 شادیاں کرلیں
اسلام ٹائمز۔ سعودی شہری نے ’’چین اور سکون‘‘ کی تلاش میں 43 برس میں 53 شادیاں رچانے کا دعویٰ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 63 سالہ سعودی شہری ابو عبداللہ نے 43 سال میں مختلف خواتین سے 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے باعث انہیں صدی کا پولی گیمسٹ قرار دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ فی الحال ایک ہی خاتون ان کے عقد میں ہے اور مزید شادیاں کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ابو عبداللہ نے مزید کہا کہ 20 برس کی عمر میں نے پہلی مرتبہ شادی کی تو میرا مزید شادیاں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیوں کہ میں مطمئن تھا اور میرے گھر اولاد کی پیدائش بھی ہوچکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ وقت بعد میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ مسائل پیدا ہوئے تو میں نے 23 سال کی عمر میں دوسری شادی کی اور پہلی بیوی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، پھر دوسری بیوی سے بھی جھگڑے ہوئے تو میں نے تیسری اور پھر چوتھی شادی کی اور پہلی بیویوں کو طلاق دے دی۔ ابو عبداللہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسی طرح وہ چین و سکون حاصل کرنے کی غرض سے 43 برس میں 53 مختلف خواتین سے شادیاں کرچکے ہیں اور سب سے مختصر شادی ایک رات چلی۔
خبر کا کوڈ : 1015046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش