0
Monday 19 Sep 2022 00:57

لندن میں وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، الیکشن وقت پر کروانے کا اٹل فیصلہ

لندن میں وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، الیکشن وقت پر کروانے کا اٹل فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کے لیے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے، ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سلیمان شہباز اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی حسن نواز کے دفتر آمد پر نواز شریف نے استقبال کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر مختصر بات کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ برطانیہ پہنچے ہیں وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک میں آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کا اٹل فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش