0
Monday 26 Sep 2011 01:00

کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود نہیں، بین الاقوامی سطح پر پایا جانے والا تاثر غلط ہے، اسلم رئیسانی

کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود نہیں، بین الاقوامی سطح پر پایا جانے والا تاثر غلط ہے، اسلم رئیسانی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود نہیں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے نمایاں کردارا دا کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود نہیں اس ضمن میں بین الاقوامی سطح پر پایا جانے والا تاثر غلط ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان دہشت گردی کی عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی انسانیت سوز کارروائیاں ہو رہی ہیں، پاکستانی قوم اور پاک فوج نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کا دنیا اعتراف کرتی ہے۔ انہوں نے امریکی حکام کی جانب سے پاکستان پر حالیہ الزام تراشی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں ہیں بھی تو الزام تراشی کی بجائے انہیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، الزام تراشی سے صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 101505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش