0
Monday 19 Sep 2022 01:11

کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے، عمران خان

کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جلد احتجاج کی کال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لیڈرز کو پارٹی پالیسیوں پر عمل کرنا لازم ہے، کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے تمام تنظیمیں فعال چاہئیں اور پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے شیریں مزاری کو مانیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ عمران خان نے حکومت کے کسی بھی غلط ایکشن پر بیک وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی پالیسی پر عمل نہیں کرے گا وہ کور کمیٹی کا حصہ نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1015054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش