QR CodeQR Code

جے یو آئی نے حکومت بلوچستان میں شمولیت کے بدلے وزیراعلیٰ سے اہم وزارتیں مانگ لیں

19 Sep 2022 08:57

ذرائع کے مطابق جے یو آئی حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہے، تاہم وزیراعلیٰ سے بلوچستان کی اہم وزارتیں مانگی ہیں۔ ملاقات میں بلوچستان حکومت میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے رہنماؤں نے حکومت بلوچستان میں شامل ہونے کے بدلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم وزارتیں مانگ لی ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی۔ اس موقع میں دونوں سیاسی شخصیات نے بلوچستان کی صورتحال، سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے حکومت بلوچستان میں شامل ہونے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام بلوچستان حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہے، تاہم جے یو آئی نے وزیراعلیٰ سے بلوچستان کی اہم وزارتیں مانگی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں جے یو آئی کی بلوچستان حکومت میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اور جے یو آئی کے رہنماء ملک سکندر ایڈوکیٹ، جے یو آئی کے اراکین اسمبلی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے جمعیت علماء اسلام کو بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015079/جے-یو-آئی-نے-حکومت-بلوچستان-میں-شمولیت-کے-بدلے-وزیراعلی-سے-اہم-وزارتیں-مانگ-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org