QR CodeQR Code

لاہور، بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع

19 Sep 2022 10:22

وزیر صحت محمد اختر ملک نے بتایا کہ بچوں کو امریکی فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ کورونا ویکسین لگانے کی یہ مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ لاہور، اوکاڑہ، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور میں بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے 6 روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ صحت اور یونیسف کے تعاون سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ لاہور میں ویکسی نیشن مہم کا افتتاح گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سکینڈری سکول وحدت روڈ سے کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت محمد اختر ملک، ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار، سی ای او ایجوکیشن طارق حبیب سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر صحت محمد اختر ملک نے بتایا کہ بچوں کو امریکی فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ کورونا ویکسین لگانے کی یہ مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ لاہور، اوکاڑہ، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور میں بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1015084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015084/لاہور-بچوں-کو-کورونا-ویکسین-لگانے-کی-مہم-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org