0
Monday 19 Sep 2022 18:48

خرم نواز گنڈاپور کی صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علماء بورڈ کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

خرم نواز گنڈاپور کی صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علماء بورڈ کا چیئرمین بننے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علماء بورڈ کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے صاحبزادہ حامد رضا کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا تعلق ایک ایسے مذہبی گھرانے سے ہے جس نے ہمیشہ دین اسلام کی سر بلندی اور ملکی استحکام کیلئے آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا بطور سربراہ سنی اتحاد کونسل، چیئرمین قرآن بورڈ گرانقدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بطور چیئرمین متحدہ علما بورڈ منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے صاحبزادہ حامد رضا کو فون کر کے مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1015085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش